ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری کمیٹی‘ سے ہم بات نہیں کریں گے، قوانین پرعارضی پابندی ختم ہوئی توپھرکیاہوگا؟یوگیندریادو

سرکاری کمیٹی‘ سے ہم بات نہیں کریں گے، قوانین پرعارضی پابندی ختم ہوئی توپھرکیاہوگا؟یوگیندریادو

Wed, 13 Jan 2021 12:06:27    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پر سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ متحدہ کسان مورچہ پہلے ہی ایک بیان جاری کرچکا ہے کہ ہم اس کمیٹی کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ عدالت میں ایسی کوئی درخواست نہیں دی گئی ، جس میں ایک کمیٹی بنانے کوکہاگیا ہے۔

یوگیندر یادو نے کہاہے کہ کمیٹی کا نام جاری ہونے کے ساتھ ہی ہمارے خدشات واضح ہوگئے ہیں۔ ان میں سے تین ممبران زرعی قوانین کے حمایتی ہیں۔ یہ ایک سرکاری کمیٹی ہے۔یادونے کہا ہے کہ زرعی قانون پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے ، جسے کسی بھی وقت اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس بنیاد پر ، تحریک کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ کمیٹی میں شامل اشوک گلاوٹی ، زرعی قوانین لانے میں معاون رہے ہیں۔ یہ تمام افراد کسان مخالف قوانین کے حامی ہیں۔ ان چاروں کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر حکومت اور سپریم کورٹ اس کمیٹی سے بات کرنا چاہتی ہے توکسان ان سے بات نہیں کریں گے۔ حکومت نے بھی مظاہرین کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کا نوٹ نہیں لیاہے۔


Share: